Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایمان اسد نے رجب بٹ کو بیٹے کی سالگرہ میں شرکت کی دعوت دے دی

بیٹے کی پہلی سالگرہ پر ایمان اسد کا رجب بٹ کے نام جذباتی پیغام وائرل ہوگیا

سوشل میڈیا پر معروف شخصیت ایمان اسد نے بیٹے کیوان کی پہلی سالگرہ پر رجب بٹ کے نام اپنے جذباتی پیغام میں سابق شوہر اور اہل خانہ کو تقریب میں شرکت کی دعوت دے دی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جاری کی گئی ایک اسٹوری میں ایمان اسد نے رجب بٹ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے بیٹے کیوان کی پہلی سالگرہ ہے اور میں چاہتی ہوں کہ رجب اپنے بیٹے کی خوشی میں میرے ساتھ شریک ہوں۔

ایمان اسد نے کہا کہ میں نے کبھی رجب بٹ کو کیوان سے ملنے سے نہیں روکا اور نہ ہی آئندہ روکوں گی کیونکہ یہ باپ اور بیٹے کا رشتہ ہے، میں چاہتی ہوں کہ کیوان ماں اور باپ دونوں کی محبت اور توجہ کے ساتھ پروان چڑھے۔

انہوں نے کہا کہ کیوان کی پہلی سالگرہ کا دن عدالتوں اور تنازعات کے بجائے اس کی معصوم خوشیوں کے لیے ہونا چاہیے۔

ایمان اسد نے رجب بٹ سے سوال کیا کہ کیا انہوں نے کبھی کیوان کا حال پوچھا یا یہ جاننے کی کوشش کی کہ وہ کیسا ہے، اسے کیا ضرورت ہے اور اس کے ساتھ وقت کیسے گزارا جا سکتا ہے؟
Emaan Asad Invites Rajab Butt At Son Kivan’s Birthday

ایمان اسد کا کہنا تھا کہ ایک سال کی دوری اور خاموشی صرف سالگرہ منانے سے ختم نہیں ہوسکتی کیونکہ والد ہونا صرف ایک دن کی بات نہیں بلکہ روزمرہ کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ عید کے موقع پر بھی میں نے رجب بٹ کو کیوان سے ملنے سے نہیں روکا تھا حالانکہ اس سے چند روز قبل مجھے رجب کی جانب سے طلاق کا نوٹس موصول ہوا تھا۔

ایمان اسد نے رجب بٹ کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وہ کیوان کی سالگرہ میں شریک ہوں اور اپنے ساتھ اپنی والدہ، بہن اور دیگر اہل خانہ کو بھی لاسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اختلافات اور دیگر معاملات کو ایک طرف رکھ کر اس دن صرف بیٹے کے بارے میں سوچا جائے تاکہ کیوان کی پہلی سالگرہ کو خوشگوار اور یادگار بنایا جاسکے۔

ایمان اسد نے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ میری ذاتی زندگی اور بچے کی خوشیوں کو سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع نہ بنایا جائے کیونکہ بچے کو نفرت اور تنازع کے بجائے محبت اور خوشیوں کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں