پاکستان کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی کی حالیہ تصاویر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں جہاں مداحوں نے ان کے وزن میں نمایاں کمی کو نوٹس کرتے ہوئے تبصرے کیے۔
حال ہی میں امریکا میں لی گئی فیصل قریشی کی ایک تصویر سامنے آئی جس میں وہ فوڈ بلاگر اور مرحوم گلوکار جنید جمشید کے صاحبزادے تیمور جنید کے ہمراہ موجود ہیں۔
تصویر میں اداکار پہلے کی نسبت دبلا دکھائی دیے جس کے بعد ان کے نئے لُک پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردِعمل سامنے آیا۔
View this post on Instagram
فیصل قریشی کی اہلیہ کے ساتھ سامنے آنے والی ایک حالیہ ویڈیو میں بھی صارفین نے ان کی ظاہری تبدیلی کو محسوس کیا اور کمنٹس میں ان کی صحت سے متعلق سوالات کیے۔
اداکار اس سے قبل اپنے وزن میں کمی کی وجہ ڈائٹ اور آئندہ کرداروں کی تیاری قرار دے چکے ہیں تاہم ان کی حالیہ تصاویر اور ویڈیوز کے بعد وزن میں تبدیلی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئی ہے۔
















