Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شوہر سے کتنی بار لڑائی ہوتی ہے؟ حرا مانی کا دلچسپ انکشاف

حرا مانی نے مانی کو اپنا واحد دوست قرار دے دیا

پاکستانی اداکارہ حرا مانی نے اپنی ازدواجی زندگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں بیوی کے درمیان اختلافات اور جھگڑے ہونا معمول کی بات ہے تاہم شوہر کا بہترین دوست ہونا خوشگوار ازدواجی زندگی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

حرا مانی نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اپنی نجی زندگی کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ میں اور مانی آپس میں لڑتے نہیں بلکہ دونوں کے درمیان کبھی کبھار شدید نوعیت کے جھگڑے بھی ہوجاتے ہیں۔

اداکارہ کے مطابق میاں بیوی کے درمیان کبھی معمولی نوعیت کی بحث ہوتی ہے تو بعض اوقات بات تلخ کلامی اور شدید جھگڑے تک بھی پہنچ جاتی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kluchit (@kluchit)

حرا مانی نے بتایا کہ میں اور مانی دن میں کئی مرتبہ آپس میں بحث یا لڑائی کرتے ہیں تاہم میں نے کبھی یہ نہیں سوچا تھا کہ میرا شوہر ہی میرا بہترین دوست بھی بن جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے بہت سے لوگوں سے یہ سنا ہے کہ ان کے شوہر اچھے دوست نہیں ہوتے تاہم میں اپنے شوہر مانی سے دن بھر بات کرتی رہتی ہوں اور یہاں تک کہ ہمارے درمیان اختلاف یا لڑائی کے دوران بھی بات چیت کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔

حرا مانی نے اس موقع پر اپنے رشتے کو نظرِبد سے محفوظ رکھنے کی دعا بھی کی اور کہا کہ ماشاءاللہ میرا صرف ایک دوست ہے اور وہ میرے شوہر مانی ہیں۔