Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہانیہ عامر کو متعارف کرانے کا سہرا کس کے سر؟ حریم فاروق نے بتادیا

ہانیہ عامر کی صلاحیتوں کو ابتدا میں ہی پہچان لیا تھا، حریم فاروق

پاکستانی اداکارہ اور فلم ساز حریم فاروق نے انکشاف کیا ہے کہ میں نے اداکارہ ہانیہ عامر کی صلاحیتوں کو ابتدا ہی میں پہچان لیا تھا اور انہیں شوبز انڈسٹری میں متعارف کرانے کا موقع بھی دیا۔

ایک حالیہ انٹرویو کے دوران میزبان نے حریم فاروق سے سوال کیا کہ کیا انہوں نے ہانیہ عامر کو شوبز انڈسٹری میں متعارف کرایا تھا؟ اس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ جی ہاں، ہانیہ عامر کو میں نے ہی متعارف کرایا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

حریم فاروق کا کہنا تھا کہ لوگ اکثر مجھ سے پوچھتے ہیں کہ کیا میں پہلی مرتبہ کسی فلم کو پروڈیوس کر رہی ہوں تاہم ایسا نہیں ہے، میں اس سے قبل بھی فلم سازی کے شعبے میں کام کر چکی ہوں۔

ہانیہ عامر کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے حریم فاروق نے کہا کہ میں نے ہانیہ میں آگے بڑھنے اور کامیابی حاصل کرنے کی صلاحیت ابتدا ہی میں دیکھ لی تھی۔ ہانیہ عامر نے شوبز انڈسٹری میں نمایاں مقام حاصل کرنا تھا اور میں نے ان کی صلاحیتوں کو بروقت پہچان لیا تھا۔