Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بالی ووڈ اسٹار ٹائیگر شروف پر قاتلانہ حملہ؛ واقعے کی ویڈیو وائرل

لارنس بشنوئی گینگ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

بولی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف پر ممبئی میں مسلح افراد کی جانب سے قاتلانہ حملہ کیا گیا جبکہ واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کے علاقے جوہو میں موٹرسائیکل پر سوار تین مسلح افراد نے ٹائیگر شروف کی گاڑی کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اداکار کے ڈرائیور سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے تاہم ٹائیگر شروف محفوظ رہے۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ لارنس بشنوئی گینگ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ گینگسٹر انل پنڈت سے منسوب سوشل میڈیا بیان میں کہا گیا کہ اداکار کو پہلے بھی فون کرکے خبردار کیا گیا تھا لیکن ان کی جانب سے بات نہ ماننے پر یہ قدم اٹھایا گیا۔

بیان میں ٹائیگر شروف کو دھمکی دیتے ہوئے کہا گیا کہ اگر انہوں نے سلمان خان کے ساتھ کام کرنا بند نہ کیا تو ان پر حملے جاری رہ سکتے ہیں۔  ممبئی فلم انڈسٹری میں جو بھی ان کی ہدایات نظرانداز کرے گا یا سلمان خان کے ساتھ کام کرے گا وہ اگلا ہدف بن سکتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ٹائیگر شروف جوہو میں واقع ایک کلب میں فٹبال کھیلنے کے بعد واپس جا رہے تھے کہ اسی دوران ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Varinder Chawla (@varindertchawla)

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ممبئی پولیس اور ایمبولینسیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی، جبکہ ملزمان کا سراغ لگانے کے لیے 15 ٹیمیں تشکیل دیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق علاقے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ حملہ آوروں کی شناخت اور واقعے کے حقائق سامنے لائے جا سکیں۔

متعلقہ خبریں