پاکستان کے معروف یوٹیوبر رجب بٹ اور ان کی اہلیہ ایمان فاطمہ کے درمیان ازدواجی تنازع ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگیا ہے جہاں رجب بٹ کی جانب سے مبینہ طور پر اہلیہ کو طلاق کا نوٹس بھیجنے کے دعوے کیے جا رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاعات کے مطابق رجب بٹ نے یونین کونسل کے ذریعے ایمان فاطمہ کو طلاق کا نوٹس بھجوایا ہے تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی مستند تصدیق سامنے نہیں آئی۔
ان اطلاعات میں یہ دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے کہ ایمان فاطمہ نے اپنے بیٹے کی خاطر ازدواجی تنازع ختم کرنے اور صلح کی کوشش کی تھی۔
View this post on Instagram
دوسری جانب سامنے آنے والی رپورٹس کے مطابق ایمان فاطمہ نے رجب بٹ کے خلاف نان نفقے کا مقدمہ دائر کرتے ہوئے بیٹے کے اخراجات کے لیے ماہانہ 5 لاکھ روپے اور اپنے لیے 2 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے مبینہ طور پر 87 لاکھ روپے مالیت کے جہیز کی واپسی کا مطالبہ بھی کیا۔
ایمان فاطمہ کی جانب سے یہ الزام بھی عائد کیے جانے کی اطلاعات ہیں کہ رجب بٹ نے اپنے بیٹے کے اخراجات برداشت نہیں کیے۔
تاہم طلاق کے نوٹس عدالتی کارروائی اور فریقین سے متعلق ان دعوؤں کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوسکی اس لیے ان اطلاعات کو حتمی حقیقت کے بجائے غیر مصدقہ دعوؤں کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔
















