اکثر ایسا ہوتا ہے کہ نیند کے دوران اچانک جھرجھری یا ایک جھٹکے کے ساتھ آنکھ کھل جاتی ہے۔
کیا آپ اس کی وجہ جانتے ہیں؟ اگر نہیں تو ہم آپ کو بتائیں گے کہ ایسا کیوں ہوتا ہے اور اس کی کیا وجوہات ہیں۔
دراصل ہماری زندگی کو 2 بنیادی سسٹمز کنٹرول کرتے ہیں، ایک سسٹم بنیادی جسمانی عمل جیسے سانس لینے پر مشتمل ہوتا ہے، جب وہ مکمل طور پر متحرک ہوتا ہے تو ہم خود کو مستعد اور بیدار محسوس کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: رات گہری نیند کے لیے دن روشنی میں گزاریں
دوسرا سسٹم غنودگی کو طاری کرتا ہے اور اس کے تحت دماغ ایسے کیمیکلز خارج کرتا ہے جو ہمارے مسلز کے متحرک ہونے کی صلاحیت کو روک دیتا ہے۔
تو جب ہم نیند میں گم ہونے والے ہوتے ہیں تو ہمارا دماغ شعوری کیفیت سے غنودگی کی حالت میں سوئچ کرجاتا ہے۔
نیند سے بیدار ہونے کی اس کیفیت کے لیے طبی زبان میں ہائیپینک جرک کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔
عام خیال تو یہ ہے کہ جب ہم نیند کے دوران اچانک جھرجھری لے کر بیدار ہوتے ہیں تو اس کے پیچھے ارتقائی عمل چھپا ہے۔
اس خیال کے مطابق یہ ہمارے اجداد کا وہ عمل ہے جو انہیں درختوں پر سونے کے دوران مسلز کو پرسکون کرنے سے روکتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: فوری نیند کے لیے ان عجیب و غریب طریقوں کو آزمائیں
درخت پر نیند کے دوران دماغ کو لگتا تھا کہ مسلز پرسکون ہوگئے تو جسم نیچے گرسکتا ہے اور اس کے نتیجے میں مسلز پھڑکتے تھے اور وہ جھٹکے کے ساتھ بیدار ہوجاتے۔
واضح رہے کہ ہائیپینک جرک بالکل عام چیز ہے اور اس پر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہوتی۔




















