Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لال لوبیا آپ کو کن 10 بیماریوں سے بچا سکتا ہے؟

لال لوبیا غذائیت سے بھرپور غذا ہے اور یہ انسان کو مختلف بیماریوں سے لڑنے میں مدد دیتا ہے۔

لوبیا میں فائبر، پروٹین، میگنیشیم، فولیٹ، کیلشیم، پوٹاشیم، آئرن، پروٹین، سوڈین، فائبر، اور وٹامن اے شامل ہیں، جو مجموعی طور پر صحت کو برقرار رکھنے کے لیے بہت اہم سمجھے جاتے ہیں۔

آج ہم آپ کو ایسی بیماریوں کے بارے میں بتائیں گے جن کا علاج لال لوبیا کھا کر کیا جاسکتا ہے۔

دل کی صحت کیلئے مفید

لوبیا میں پوٹاشیم پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے خون کی شریانوں کے خطرات کم ہو جاتے ہیں۔ دل کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے لوبیا ایک بہترین غذا ہے کیوں کہ اس میں فیٹ اور کیلوریز کم مقدار میں پائے جاتے ہیں۔

جِلد کی صحت میں بہتری

لوبیا میں پروٹین کی وافر مقدار پائی جاتی ہے، پروٹین کی وجہ سے جِلد کی صحت میں بہتری آتی ہے اور بال بھی مضبوط ہوتے ہیں۔

کینسر کے خطرات میں کمی

لوبیا میں وٹامن کے بھی پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے کینسر کے خطرات میں کمی آتی ہے۔ لوبیا کے باقاعدگی کے ساتھ کھانے سے بڑی آنت کے کینسر سے بچا جا سکتا ہے۔

وزن میں کمی

طبی ماہرین کے مطابق لوبیا میں پایا جانے والا فائبر ہاضمہ کے نظام کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ بھوک کے احساس کو بھی کم کرتا ہے، اس کے استعمال سے آپ وزن میں کمی لا سکتے ہیں۔

بلڈ شوگر لیول

لوبیا کے دانوں میں موجود فائبر بلڈ شوگر لیول کو متوازن کرتا ہے، جب کہ اس کے استعمال سے انسولین اور لپڈ کی سطح بھی بہتر ہوتی ہے۔

ہیمو گلوبن کی کمی

اگر آپ کو ہیمو گلوبن کی کمی کا سامنا ہے تو لوبیا کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنا شروع کر دیں، کیوں کہ اس میں آئرن کافی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ جسم میں آئرن کی سطح بڑھنے کی وجہ سے خون کی کمی علامات کم ہونا شروع ہو جائیں گی۔

قبض سے نجات

لوبیا میں پایا جانے والا مفید فائبر بہت کم وقت میں آنتوں کی حرکت کو بہتر بناتا ہے جس کی وجہ سے قبض کی علامات میں کمی آنا شروع ہوتی ہے۔

ہڈیوں کی مضبوطی

جسم میں کیلشیم، فاسفورس، سوڈیم وغیرہ کی کمی ہونے کی وجہ سے ہڈیاں کمزور ہو جاتی ہیں۔ لوبیا میں پوٹاشیم اور کیلشیم بہت سے وٹامن اور منرلز پائے جاتے ہیں جو ہڈیوں کی مضبوطی میں اضافہ کرتے ہیں۔

ہائی بلڈ پریشر

ہائی بلڈ پریشر کو نارمل رکھنے کے لیے لوبیا بہت مفید ثابت ہو سکتا ہے کیوں کہ اس میں پوٹاشیم پائی جاتی ہے۔

بینائی میں اضافہ

لال لوبیا میں وٹامن اے وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو کہ بینائی میں اضافہ کرنے کے لیے بے حد اہم وٹامن ہے۔ اس کے علاوہ وٹامن اے سے آنکھوں کی مجموعی صحت میں بھی بہتری آتی ہے۔

متعلقہ خبریں