آج ہم آپ کو روز کھانے پینے والی ایسی 7 چیزوں کے بارے میں بتائیں گے جو آپ کو فائدے کے بجائے نقصان پہنچاتی ہیں۔
ہر شخص تندرست و توانا رہنے کیلئے اکثر صحت بخش غذائیں کھانا پسند کرتا ہے لیکن کچھ غذائیں انسانی صحت کو فائدے کے بجائے نقصان پہنچاتی ہیں۔
دودھ
دودھ کو ایک مکمل غذاء سمجھا جاتا ہے، دودھ پینے سے ہڈیاں مضبوط اور صحت مند ہوتی ہیں لیکن دودھ آپ کو نقصان بھی پہنچا سکتا ہے کیونکہ ماہرین کے مطابق دودھ پینے کا درست وقت رات کا ہے لیکن اگر آپ صبح دودھ پیتے ہیں تو اس سے آپ کو نقصان ہوسکتاہے۔
دہی
دہی ہڈیوں اور دانتوں کو تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ہاضمہ کے مسائل کو روکنے میں بھی مدد کر سکتا ہے لیکن اتنے فائدے دینے والا دہی آپ کو غلط وقت پر استعمال کی وجہ سے نقصان پہنچا سکتا ہے کیونکہ دہی کھانے کیلئے دن کا وقت بہتر ہے اور اگر آپ رات کو دہی کھاتے ہیں تو آپ کی صحت خراب ہوسکتی ہے۔
چاول
کوئی بھی خوشی یا دکھ کا لمحہ ہو چاول لازمی کھائے جاتے ہیں لیکن چاول کھانے کا درست وقت دن کو ہوتا ہے لیکن اگر آپ شام یا رات کو چاول کھاتے ہیں تو اس کا آپ کی صحت پر منفی اثر ہوسکتا ہے۔
چینی
اگر آپ چینی استعمال کرنا چاہتے ہیں تو اس کیلئے بہتر وقت صبح کا ہے لیکن رات کو یہ چینی آپ کو زہر کی طرح نقصان دے سکتی ہے۔
دالیں
دالوں کی قیمتیں بھی آسمان کو چھورہی ہیں لیکن اس کے باوجود امیر اور غریب دال کو یکساں طور پر کھانا پسند کرتے ہیں لیکن دال کھانے کیلئے رات کا وقت موزوں ہے اور دن میں دال کھانا آپ کیلئے ٹھیک نہیں۔
کیلا
روز ایک کیلا کھانا انسانی صحت کیلئے بہت فائدہ مند ہوسکتا ہے لیکن اس کا درست وقت دوپہر ہے اور اگر آپ رات کو کیلا کھائینگے تو آپ کو فائدے کی بجائے نقصان زیادہ ہوگا۔
سیب
روز ایک سیب کھانے کی عادت آپ کو ڈاکٹر سے دور لے جاتی ہے لیکن اگر آپ شام یا رات کو سیب کھاتے ہیں تو اس کا کوئی فائدہ نہیں بلکہ نقصان ہی ہوگا۔




















