سردیوں کی آمد آمد ہے، دن چھوٹے اور راتیں لمبی ہونے لگی ہیں ایسے میں بہت سے لوگوں کو ونٹر بلیوز کا سامنے کرنا پڑرہا ہے کیونکہ دن میں کم ہوتی روشنی اور صبح کا دیر سے ہونا آپ کے مزاج کے ساتھ جسم پر بھی کچھ منفی اثر ڈالتا ہے جس سے زیادہ تھکن محسوس ہوتی ہے۔
برطانیہ میں قائم تنظیم سلیپ چیریٹی کی ڈپٹی سی ای او لیزا آرٹس کا کہنا ہے کہ قدرتی روشنی کی کمی ہماری چوکنا رہنے کی صلاحیت میں رکاوٹ کا باعث بنتی ہے اور میلاٹونن جوکہ رات ہونے پر خارج ہوتا ہے دن چھوٹے اور کم سورج کی روشنی کی وجہ سے پہلے پیدا ہو جاتا ہے جس سے لوگوں کو نیند آتی ہے۔

قدرتی روشنی آپ کو زیادہ بیدار ہونے کا احساس دلاتی ہے اور آپ کی اندرونی جسمانی گھڑی کو یہ اشارہ دیتی ہے کہ یہ جاگنے اور میلاٹونن کی پیداوار کو روکنے کا وقت ہے۔ اسی طرح یہ صبح کے وقت بھی زیادہ ہوتا ہے کیونکہ سورج دیر سے طلوع ہوتا ہے اس طرح میلاٹونن کی سطح بلند رہتی ہے، یعنی آپ کو دن بھر نیند آتی ہے۔

تاہم، موسم خزاں کی اس اداسی کو شکست دینے کے لیے یہاں چند طریقے پیش کیے جارہے ہیں۔
اپنی الارم گھڑی بستر سے بہت دور رکھیں
ٹھنڈے پانی سے شاور لیں
پردے کھولیں اور جاگنے کے فوراً بعد اپنے آپ کو روشنی میں لائیں
لائٹ باکس تھراپی کا استعمال کریں
کم از کم سات گھنٹے کی نیند لیں
سونے سے پہلے جنک فوڈ، آئس کریم، چپس اور الکحل سے پرہیز کریں
پھلوں، سبزیوں، مکمل اناج، پروٹین اور صحت مند چکنائی سے بھرپور غذا کا استعمال کریں
وٹامن ڈی حاصل کریں
مردوں کو دن میں 15.5جبکہ خواتین کو ایک دن میں 11.5 کپ پینا چاہئے
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















