Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صحافی شاہداسلم کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

صحافی شاہداسلم کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست سماعت کیلئے مقررکردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسپیشل سینٹرل جج ایف بی آر سے ڈیٹا لیک کے معاملے پربول نیوز نیوز کے صحافی شاہداسلم کی جانب سے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائرکی گئی جسے عدالت نے سماعت کیلئے منظور کرلیا۔

صحافی شاہد اسلم کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کل اسپیشل جج سنٹرل اعظم خان کریں گے۔

بول نیوز کے صحافی شاہد اسلم جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔

گذشتہ روز اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ایف بی آرڈیٹا لیکس کیس میں بول نیوز کے صحافی شاہد اسلم کا جوڈیشل ریمانڈ دیا۔

عدالت نے ایف بی آر ڈیٹا لیکس کیس میں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ایف آئی اے کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی اورصحافی شاہد اسلم کا چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ دیتے ہوئے حکم دیا کہ شاہد اسلم کو سی آئی اے سب جیل میں رکھا جائے گا۔

گذشتہ سماعت کا احوال

متعلقہ خبریں