Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فلم اینیمل کے معاوضے میں رنبیر کپور نے کتنے کروڑ کا سمجھوتہ کیا؟

بالی وڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور نے اپنی نئی فلم اینیمل کے معاوضے میں 35 کروڑ کی کمی کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق رنبیر کپور ایک فلم کے لیے بھارتی 70 کروڑ روپے معاوضہ لیتے ہیں لیکن انہوں نے فلم اینیمل کے لیے اپنا معاوضہ آدھا کردیا ہے۔

فلم اینیمل کے ہدایت کار سندیپ ریڈی وانگا  اور فلم کے پروڈکشن کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے رنبیر نے فیس میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

اداکار فلم اینیمل کے لیے 30 سے 35 کروڑ روپے معاوضہ لیں گے لیکن اگر فلم کامیاب ہوگئی تو فلم کے منافع میں رنبیر کپور کا حصہ بھی ہوگا۔

اس فلم کی کاسٹ میں انیل کپور، بوبی دیول ، رشمیکا مندنا اور رنبیر کپور شامل ہیں۔

حال ہی میں ریلیز ہونے والا فلم اینیمل کا ٹیزر سوشل میڈیا پر کافی ٹرینڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ فلم اینیمل یکم دسمبر 2023 کو پوری دنیا میں پانچ زبانوں ہندی، تیلگو، تامل، کناڈا اور ملیالم میں ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک

پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں