افغانستان پر قابض طالبان رجیم اپنے ہی عوام کی دشمن بن گئی جب کہ پوست کے خاتمے کے نام نہتے شہریوں پر طاقت کا بے دریغ استعمال جاری ہے۔
افغان طالبان رجیم طاقت کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے شہریوں کے اثاثوں پر قابض ہونے لگی۔
افغان جریدہ افغان انٹرنیشنل کےمطابق صوبہ بدخشاں کے ضلع ارگو میں وسائل پر قبضے کے تنازع پر طالبان اور مقامی رہائشیوں میں جھڑپیں جاری ہیں، جھڑپوں کے دوران طالبان فورسز کی براہِ راست فائرنگ سے 2 شہری جاں بحق ہوئے۔
احتجاج کی شدت میں مسلسل اضافہ ہونے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد مزید بڑھنے کا خدشہ ہے، طالبان رجیم نے اپنے وحشیانہ مظالم کو چھپانے کے لیے بدخشاں میں موبائل سروس معطل کردی۔
ماہرین کے مطابق طالبان فورسز کے ہاتھوں شہریوں کی ہلاکت نے ثابت کردیا ہےکہ قابض رجیم میں افغان عوام محفوظ نہیں، افغان طالبان انسداد منشیات کے نام پرلوٹ مار سے منشیات کے مکروہ دھندے کو مزید وسعت دے رہے ہیں۔



















