فٹ بال دنیا کے مشہور ترین کھیلوں میں سے ایک ہے جس کے شائقین کی تعداد شاید کسی بھی کھیل کے شائقین سے کہیں زیادہ ہے۔
لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا بھر میں مقبول اب یہ کھیل جلد ہی چاند پر بھی کھیلا جانے والا ہے۔
سائنس دانوں کا خیال ہے کہ 2035 تک چاند پر فٹ بال کھیلی جا سکتی ہے لیکن یہ دنیا میں کھیلے جانے والے فٹ بال میچ سے ممکنہ طور پر مختلف ہوگا۔
چاند پر فٹ بال میچ اس سے بالکل مختلف نظر آئے گا جو ہم زمین پر دیکھنے کے عادی ہیں۔
ماہرین کا خیال ہے کہ چاند پر فٹ بال میچ 10منٹ کے چار کوارٹرز پر مشتمل ہوگا اور اس میں ایسی گیند استعمال ہوگی جس میں ہوا نہیں بھری ہوگی ۔

کھیل کے ہر کوارٹر کے بعد کھلاڑیوں کو 20 منٹ کا وقفہ دیا جائے گا۔
وہاں کھیلنے والے کھلاڑی روایتی سوٹ پہن کر نہیں کھیلیں گے بلکہ وہ بھاری بھرکم خلائی سوٹ پہن کر میدان میں اتریں گے جن کے اندر کولنگ سسٹم نصب ہوگا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















