Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ویڈیو؛ 8 سالہ بچی ’اسپائیڈر گرل ‘ بن گئی

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیووائرل ہورہی ہے جس میں آٹھ سالہ بچی اسپائیڈر مین کی طرح دیوار پر چڑھ کر ٹی وی دیکھ رہی ہے جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔

چین میں والدہ نے اپنی آٹھ سالہ بیٹی کا ویڈیو کلپ شیئر کیا جو حقیقی زندگی میں اسپائیڈر گرل کی طرح دکھائی دے رہی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچی گھر کی چھت سے چپکی ہوئی ہے اور ٹیلی ویژن پر روزمرہ کے پروگرام دیکھ رہی ہے۔

سوشل میڈٰیا صارفین یہ جان حیران رہ گئے جب انہیں پتا چلا ہے کہ بچی کا شوق گھر کی چھت سے چپک کر ٹیلی ویژن دیکھنا ہے۔ بچی بڑی مہارت سے دیوار پر چڑھ ہی اور چھت آتے ہی وہ وہیں سے ٹی وی دیکھنے میں مگن ہوجاتی ہے۔

بچی کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہوگئی اور صارفین کی جانب سے اس پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں