Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے! نوجوان آسمانی بجلی سے بچ گیا

کہتے ہیں کہ جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے! اس طرح کا ایک واقعہ بھارت  میں پیش آیا جب راہ چلتا نوجوان آسمانی بجلی سے بال بال بچ گیا۔

 بھارتی شہر حیدر آباد کے علاقے راجندر نگر میں ایک نوجوان طوفانی بارش کے دوران خوش قسمتی سے کڑکتی آسمانی بجلی سے محفوظ رہا۔

  طوفانی بارش جاری تھی، ایک چار منزلہ عمارت کے قریب سے نوجوان گزر رہا تھا کہ اس دوران آسمانی بجلی اس سے محض چند فٹ دور جا گری، گرج چمک کے درمیان دہشت ناک طریقے سے گرنے والی بجلی نے مقامی لوگوں اور نوجوان کو خوفزدہ کردیا۔

بجلی گرنے کے ساتھ ہی کافی زوردار آواز بھی گونجی اور تیز روشنی بھی دکھائی دی تاہم واقعے میں کسی طرح کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں