امریکا میں کسان نے شادی کی 50 ویں سالگرہ پر بیوی کو منفرد تحفہ دے کر سب کو حیران کردیا۔
امریکی ریاست کنساس میں لی ولسن نامی کسان نے شادی کی 50 ویں سالگرہ پر اہلیہ رینی کو گلدستہ نہیں بلکہ پورا باغ تحفے میں دے دیا۔
لی ولن نے شادی کی سالگرہ پر اہلیہ کو کھیت میں لے جاکر سرپرائز دیا۔
کسان نے تین ماہ میں 80 ایکڑ کے رقبے پر اہلیہ کے پسندیدہ سورج مکھی کے پھول کاشت کیے، اہلیہ 12 لاکھ سورج مکھی سے سجا کھیت دیکھ کر خوشی سے نہال ہوگئیں۔
https://www.youtube.com/watch?v=hJmnZKCaDPM&t=28s
لی ولسن نے بتایا کہ اپنے بیٹے کی مدد سے انہوں نے مئی کے مہینے میں یہ کام شروع کیا تھا اور شادی کی گولڈن جوبلی کا تحفہ دینے کے لیے اہلیہ کو اس کی خبر نہیں ہونے دی۔
ایلیہ رینی نے بھی انٹرویو کے دوران بتایا کہ ‘اس تحفے نے مجھے بہت خاص بنا دیا ہے،سورج مکھی کے اس کھیت سے زیادہ بہترین سالگرہ کا تحفہ کچھ اور نہیں ہو سکتا’۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















