Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پرتگال کے معروف فٹ بال کلب کی پاکستان میں انٹری

پرتگالی فٹ بال کلب نے سیالکوٹ فٹ بال اکیڈمی کے ساتھ شراکت داری کا معاہدہ کر لیا

پاکستان میں فٹ بال کے کھیل کے فروغ کے لیے تاریخی سنگ میل عبور ہوگیا، پرتگال کے معروف کلب کی پاکستان میں انٹری ہوگئی۔

پرتگالی فٹ بال کلب “ایف سی پورٹو” نے سیالکوٹ فٹ بال اکیڈمی کے ساتھ شراکت داری کا معاہدہ کر لیا ہے۔

سیالکوٹ میں پرتگالی فٹ بال کلب کے تعاون سے عالمی معیار کی “ڈریگن فورس بائی ایف سی پورٹو” اکیڈمی قائم کی جائے گی، فیفا ورلڈ کپ کے آفیشل بالز بنانے والے ادارے “فارورڈ اسپورٹس” کی سرپرستی میں اکیڈمی فعال ہوگی۔

ایف سی پورٹو اپنے یورپی تربیتی ماڈل اور تجربے سے پاکستانی نوجوانوں کو کل کے چیمپئنز میں تبدیل کرے گا، اکیڈمی کے قیام سے ایف سی پورٹو کے عالمی تربیتی نیٹ ورک میں زیرتربیت نوجوانوں کی تعداد 11 ہزار سے تجاوزکرجائے گی۔

سیالکوٹ میں ایف سی پورٹو اکیڈمی کا قیام پاک پرتگال اسپورٹس تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز ثابت ہوگا۔

متعلقہ خبریں