Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

واٹس ایپ میں اب کسی بھی فرد کو بلاک کرنا ہوگیا بہت آسان؛ طریقہ جانیں

دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ  میں اب کسی بھی فرد کو بلاک کرنا آسان ہو گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کو بلاک کرنے کے نئے طریقہ کار کو متعارف کرایا جارہا ہے۔

 اب صارفین نوٹیفکیشنز کے ذریعے ہی کسی فرد کو بلاک کرسکیں گے، ایپ یا اس فرد کی چیٹ اوپن کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: انٹرنیٹ کے بغیر واٹس ایپ کیسے استعمال کریں؟ انتہائی آسان طریقہ جانیں

 نئے فیچر سے صرف ان واٹس ایپ صارفین کو ہی بلاک کرنا ممکن ہوگا جو آپ کے کانٹیکٹ لسٹ میں نہیں ہوں گے، جب بھی کسی نامعلوم فرد کی جانب سے واٹس ایپ میسج کا نوٹیفکیشن موصول ہوگا تو آپ اسے بلاک کرسکیں گے۔

یاد رہے کہ یہ فیچر ابھی تمام صارفین کے لیے دستیاب نہیں بلکہ واٹس ایپ  کے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں اس کی آزمائش کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے اچانک ایسے فیچر کا اضافہ کردیا جو صارفین کی زندگی آسان بنادے گا

واضح رہے کہ ابھی اس بات کا علم نہیں کہ کب تک یہ تمام صارفین کو دستیاب ہو گا۔

متعلقہ خبریں