Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دنیا بھر کے نوجوان یوٹیوب سے بھی زیادہ کون سی ایپ کو استعمال کرتے ہیں؟

آج سے پہلے دنیا بھر کے نوجوان زیادہ تر یوٹیوب  ایپ استعمال کیا کرتے تھے مگر اب اس کی ایک حریف ایپ ابھر کر سامنے آگئی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق جون 2020 میں پہلی بار ٹک ٹاک نے یوٹیوب پر سبقت حاصل کی تھی اور اس وقت 18 سال سے کم عمر افراد اوسطاً روزانہ 82 منٹ ٹک ٹاک پر گزارتے تھے جبکہ یوٹیوب پر یہ دورانیہ 75 منٹ تھا۔

یہ بھی پڑھیں: یوٹیوب نے اپنی ایپ کو بہتر بنانے کیلئے ایک اور سہولت پیش کر دی

مگر 2022 میں یہ فرق زیادہ بڑھ گیا اور 18 سال سے کم عمر بچے اور نوجوان روزانہ اوسطاً 107 منٹ ٹک ٹاک پر گزارنے لگے جبکہ یوٹیوب  میں یہ دورانیہ 67 منٹ تھا۔

رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 2022 کے دوران 18 سال سے کم عمر بچوں کی جانب سے ویڈیو مواد دیکھنے کے دورانیے میں 18 فیصد اضافہ ہوا۔

بچوں اور نوجوانوں میں ٹک ٹاک کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے یوٹیوب  نے یوٹیوب شارٹس کو متعارف کرایا جس کے ڈیلی ویوز 50 ارب تک پہنچ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ یوٹیوب نے پیسے کمانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی سہولت متعارف کرادی

واضح رہے کہ ٹک ٹاک نے سوشل میڈیا ایپس جیسے اسنیپ چیٹ، انسٹاگرام، فیس بک، ٹوئٹر اور نیٹ فلکس کو بھی اس حوالے سے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

متعلقہ خبریں