واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
حال ہی میں واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے 4 فیچرز متعارف کروائے گئے ہیں جن کا مقصد واٹس ایپ استعمال کرنے کے تجربے کو بہتر بنانا ہے۔
یہ نئے فیچرز اینڈرائیڈ فونز استعمال کرنے والے تمام صارفین کو دستیاب ہیں، بس ان کو واٹس ایپ کو اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے اچانک ایسے فیچر کا اضافہ کردیا جس کا کروڑوں صارفین کو علم نہ ہوا
میڈیا فائلز کی حد میں اضافہ
واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ صارفین اب 100 تصاویر اور ویڈیوز بیک وقت چیٹس میں شیئر کر سکتے ہیں جبکہ اس سے قبل 30 میڈیا فائلز کو بیک وقت شیئر کرنا ممکن تھا۔
گروپس کے زیادہ بڑے نام اور تفصیلی تعارف
اس نئے فیچر سے کسی گروپ کا زیادہ بڑا نام رکھنا اور اس کا تفصیلی تعارف تحریر کرنا ممکن ہوگیا ہے۔
ڈاکومنٹ کیپشن
اگر صارفین واٹس ایپ پر کوئی ڈاکومنٹ شیئر کرتے ہیں تو اب وہ اس کی وضاحت کے لیے کیپشن تحریر کر سکتے ہیں، ایسا پہلے ممکن نہیں تھا۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے صارفین کی ایک اور بڑی مشکل آسان کر دی
ڈیجیٹل اواتار بنانا
ویسے تو یہ فیچر کچھ عرصے پہلے ہی متعارف ہو چکا ہے مگر واٹس ایپ کی جانب سے ایک بار پھر اسے نئی اپ ڈیٹ کے طور پر پیش کیا گیا ہے، جس کا مقصد اس فیچر سے لاعلم صارفین کو اس بارے میں آگاہ کرنا ہے۔




















