ایپل کمپنی کی جانب سے آئی فون صارفین کو خبردار کر دیا گیا ہے۔
حال ہی میں ایپل کی جانب سے آئی فونز، آئی پیڈز، سفاری ویب براؤزر اور میک او ایس وینچرا آپریٹنگ سسٹم کے لیے سیکیورٹی اپ ڈیٹس جاری کی گئی ہیں تاکہ ایک بڑی سکیورٹی کمزوری کو دور کیا جاسکے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کمزوری سے فائدہ اٹھا کر ہیکرز ایپل ڈیوائسز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ ایپل کمپنی کا آئی فونز کے اسپیئر پارٹس فروخت کرنے کا اعلان
ایپل کی جانب سے سکیورٹی کمزوری کے بارے میں زیادہ تفصیلات نہیں بتائی گئیں مگر خیال کیا جا رہا ہے کہ اوپن سورس براؤزر انجن WebKit کو اس کمزوری کے ذریعے ہدف بنایا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ آئی فون کے بعد ایپل ٹی وی اور ایپل واچ کے آپریٹنگ سسٹمز کے لیے بھی سیکیورٹی اپ ڈیٹس جاری کی جائیں گی۔




















