Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ؛ چور بزرگ خاتون سے سونے کی چین چھین کر فرار

بھارت میں چور دن دہاڑے بزرگ خاتون کے گلے سے سونے کی چین چھین کر فرار ہوگیا۔

حال ہی میں ایک سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر خوب گردش کر رہی ہے جس میں چور کو بزرگ خاتون سے سونے کی چین چھین کر فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں کراچی میں ایک اور نوجوان پولیس فائرنگ سے جاں بحق، 3 اہلکار گرفتار

   ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو بزرگ خواتین ایک گلی سے گزر رہی ہوتی ہیں کہ اچانک ایک شخص بائیک پر ان کے سامنے سے آتا ہے اور بزرگ خاتون کے گلے میں ہاتھ ڈال کر ان کی چین زور سے کھینچتا ہے اور بائیک پر فرار ہوجاتا ہے۔

 بزرگ خاتون جھٹکا لگنے سے زمین پر گرتی ہیں اور دوسری خاتون بھاگ کر ان کی مدد کرتی ہیں اور انہیں اٹھاتی ہیں۔

دوسری جانب پولیس نے واقع کی سی سی ٹی وی ویڈیو جاری کر کے اس کی شناخت میں مدد کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں فائرنگ کے 2 مختلف واقعات، ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی

اس کے علاوہ بزرگ خاتون نے پالیس کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ انکی سونے کی چین کی مالیت 6 لاکھ بھارتی روپے تھی۔

متعلقہ خبریں