بالی ووڈ کے مشہور گانے ’ آنکھیں کھلی ‘ پر بچے کی ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔
حال ہی میں ایک بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جسے صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
وائرل ویڈیو میں ایک چائنیز بچے کو بھارت کے معروف اداکار شاہ رخ خان کی فلم ’ محبتیں ‘ کے مشہور گانے آنکھیں کھلی پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، ایک صارف کا کہنا ہے کہ ’ واقعی یہ بہترین ڈانس کر رہا ہے‘۔
ایک اور صارف کا کہنا ہے کہ ’ مجھے یہ بچہ چاہیے، اسے انڈیا بھجوا دو‘۔




















