Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دلہن کی گانا گاتے ہوئے انٹری؛ دولہا سمیت باراتی دنگ رہ گئے

دلہن کی گانا گاتے ہوئے انٹری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

حال ہی میں ایک ویڈٰیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن اپنے شوہر کے لیے شادی کے دن کو انتہائی خاص بنا رہی ہے۔

  ویڈیو میں دلہن مشہور گانا ’ لکھے جو خط تجھے‘ گاتے ہوئے شادی ہال میں انٹر ہوتی ہے اور اسٹیج تک گنگناتے ہوئے جاتی ہے۔

ویڈیو کو ابتک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

ایک صارف نے لکھا ہے کہ یہ گانا پہلے سے ریکارڈ کیا ہوا ہے۔

ایک اور صارف نے دولہا پر طنز کرتے ہوئے لکھا ہے کہ باجی انکل کی طرف تو دیکھ لو۔

دل پھینک لڑکے کی شادی پر تمام سابقہ گرل فرینڈز پہنچ گئیں، تقریب احتجاجی مظاہرے میں تبدیل

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین میں ایک شین نامی لڑکے نے کئی لڑکیوں کے ساتھ معاشقے چلائے اور بعد میں جب ایک سے شادی کرنے لگا تو باقی تمام لڑکیاں تقریب میں پہنچ گئیں اور شادی ہال کے باہر احتجاج شروع کر دیا۔

  رپورٹ کے مطابق ان لڑکیوں نے ایک بینر اٹھا رکھا تھا جس پر لکھا تھا کہ ”ہم شین کی سابق گرل فرینڈز کی ٹیم ہیں، آج ہم تمہیں تباہ کر دیں گی، آج ہم تمہارے سارے ماضی کے کرتوت لوگوں کو بتا دیں گی۔“

میڈیا کا کہنا تھا کہ دولہا نے اپنی دلہن اور اس کے والدین کو اپنے اتنے سارے معاشقوں سے آگاہ نہیں کیا تھا چنانچہ وہ لوگ اتنی لڑکیوں کو احتجاج کرتے دیکھ کر ہکا بکا رہ گئے اور دولہا سے پوچھ گچھ شروع کر دی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شین نے کہا تھا کہ ’میری سابق گرل فرینڈز کے آنے سے مجھے بہت شرمندگی اٹھانی پڑی۔ ان کی وجہ سے میری نئی نویلی دلہن شادی کے دن ہی مجھے چھوڑ کر چلی گئی ہے ‘۔

شین نے کہا تھا کہ ’ میں اس وقت نوجوان اور نادان تھا جب میرا ان کے ساتھ تعلق رہا، میں نے اس زمانے میں بہت سی لڑکیوں کا دل دکھایا، میں ان تمام لڑکیوں سے معافی مانگتا ہوں‘۔

انہوں نے کہا تھا کہ ’ میں دوسرے مردوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ لڑکیوں کے ساتھ ایسا برا سلوک نہ کریں، ہمیں اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ وفادار رہنا چاہیے ‘۔

 شین نے کہا تھا کہ ’ اگر مستقبل میں اس نے ہمارے بارے میں زبان کھول دی تو آپ کے ساتھ بھی وہی ہو گا جو آج میرے ساتھ ہوا‘۔

متعلقہ خبریں