Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہاتھیوں نے اپنے بچوں کی حفاظت کس طرح کی؟ دیکھیں وائرل ویڈیو

ہاتھی، اکثر قریبی ریوڑ کی صورت میں ایک ساتھ رہتے ہیں جو انہیں برادری، تحفظ اور مدد کا احساس فراہم کرتے ہیں۔

وہ اپنی اولاد کی بھی سخت حفاظت کرتے ہیں، جب بھی انہیں کسی خطرے کا اندیشہ ہوتا ہے تو اپنے گرد ایک دفاعی دائرہ بنا لیتے ہیں۔

اسی نوعیت کے ایک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں ہاتھیوں کو اپنے بچوں کی حفاظت کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

انڈین فاریسٹ سروس (IFS) آفیسر سوسنتا نندا کے ذریعہ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں ہاتھیوں کے جھنڈ کو بچھڑوں کو شیر کے ممکنہ حملے سے بچاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

آئی ایف ایس آفیسر سوسنتا نندا کے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو کا کیپشن میں بتایا کہ جنگل میں، کوئی بھی جانور ہاتھی کے ریوڑ سے بہتر کام نہیں کرتا ہے۔

ویڈیو میں ایک جنگل میں ہاتھیوں کا ایک غول دکھایا گیا ہے جس کے دو بچھڑے ہیں۔ شیر کو دیکھ کر ہاتھی تیزی سے بچھڑوں کے گرد ایک دفاعی دائرہ بنا لیتے ہیں۔

اس ویڈیو کو IFS افسر نے 12 جولائی کو ٹویٹ کیا تھا۔ اس کے بعد اسے 2.1 لاکھ سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے اور یہ تعداد اب بھی بڑھ رہی ہے۔

متعلقہ خبریں