Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

موم بتیوں سے بنے آپٹیکل الیوژن نے صارفین کو حیرانگی میں مبتلا کردیا

آپٹیکل الیوژن درحقیقت آپ کے دماغ کے ساتھ کھیلنے کی طاقت رکھتا ہے، یہ تصاویر، ویڈیوزاور آرٹ ورکس کے طور پر دکھائی دے سکتے ہیں لیکن اصل میں یہ کچھ اور ہوتا ہے۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں موم بتیوں کے ذریعے اسی طرح کا آپٹیکل وہم دکھایا گیا ہے۔ پہلے تو ایسا لگتا ہے کہ موم بتیاں کسی خاص طریقے سے رکھی گئی ہیں، لیکن آہستہ آہستہ اس کی حقیقت ظاہر ہوتی ہے۔

موم بتیوں سے بنے آپٹیکل الیوژن کی ایک ویڈیو نے صارفین کو حیرانگی میں مبتلا کردیا ہے۔

 

ویڈیو میں ایک خاص طریقے سے جلتی ہوئی موم بتیاں دکھنا شروع ہوتی ہیں تاہم جیسے جیسے ویڈیو آگے بڑھتی ہے یہ سامنے آتا ہے کہ فرش پر موجود موم بتیوں کی مدد سے ایک کیوب بنایا گیا ہے۔

نکولا 3 کے نام سے ایک ٹوئٹر صارف نے ایک آپٹیکل الیوژن  کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

متعلقہ خبریں