Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیرس سے بھیجا گیا پوسٹ کارڈ 54 سال بعد اپنی منزل پر پہنچ گیا

1969 میں پیرس سے بھیجا گیا ایک پوسٹ کارڈ بالآخر 54 سال کے بعد مائن میں اپنی منزل پر پہنچ گیا، جس سے فیس بک کے صارفین کی جانب سے حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔

آج کے دور میں خطوط یا پوسٹ کارڈ بھیجنا شاید کوئی عام بات نہ ہو تاہم، برسوں پہلے، یہ مواصلات کے سب سے نمایاں طریقوں میں سے ایک تھا۔

دنیا کے مختلف حصوں سے لوگ ایک دوسرے کو پوسٹ کارڈ بھیجتے تھے بعض اوقات، وہ وقت پر پہنچ جاتے تھے لیکن کئی بار ان میں تاخیر ہوجاتی تھی اور اس شخص تک پہنچنے میں کچھ وقت بھی لگ جاتا تھا۔

حال ہی میں مائن میں رہائش پذیر ایک خاتون ایک پوسٹ کارڈ حاصل کر کے دنگ رہ گئی جو 1969 میں فرانس کے شہر پیرس سے بھیجا گیا تھا۔

 

جیسکا مینز، جو اپنے پورٹ لینڈ کے گھر میں 17 سال سے رہ رہی ہیں، نے فیس بک پر اس حوالے سے شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے تو یہ سوچا کہ اس کے میل باکس میں پوسٹ کارڈ غلط پتے پر پہنچا دیا گیا ہوگا۔

“پہلے میں نے سوچا کہ یہ میرے کسی پڑوسی کے لیے ہو گا، لیکن پھر مجھے احساس ہوا کہ یہ میرے گھر کے اصل مالکان کے لئے ہے۔”

پوسٹ کارڈ، جس پر پیرس میں آرک ڈی ٹریومف کی تصویر تھی، مسٹر اور مسز رینی اے گیگنن کو مخاطب کیا گیا تھا اور اس پر رائے نامی کسی کے دستخط تھے۔

خاتون نے بتایا کہ یہ اصل میں 15 مارچ 1969 کو پیرس سے پوسٹ مارک کیا گیا تھا تاہم اسے اپنی منزل تک پہنچنے میں 54 سال لگے! اور اس میں 12 جولائی 2023 کا ٹلہاسی، فلوریڈا کا ایک نیا پوسٹ مارک بھی ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں