Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گرم موسم میں کون سی چیزیں گاڑی میں نہیں رکھنی چاہیں؟ جانیں

گاڑی میں سفر کرنا اکثر لوگوں کا معمول ہوتا ہے لیکن کیا آپ ایسی چیزوں کے بارے میں جانتے ہیں جو گاڑی میں پڑی رہیں تو سنگین خطرات کی وجہ بن سکتی ہیں؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے۔

  آئیے آپ کو ان چیزوں اور ان سے جڑے خطرات کے بارے میں بتاتے ہیں۔

الیکٹرانک ڈیوائسز میں بیٹری موجود ہوتی ہے جو گرمی یا دھوپ میں شدید گرم ہوجاتی ہیں۔ لیپ ٹاپ یا کسی بھی الیکٹرانک ڈیوائس کو گاڑی میں چھوڑنا ٹھیک نہیں ہے۔

گرمی کے موسم میں گاڑی میں پانی کی بوتل سب ہی رکھتے ہیں لیکن زیادہ دیر تک ایک ہی بوتل کو نہیں رکھنا چاہیے کیوں کہ پانی کی بوتل میں موجود بی پی اے کیمیکل خارج ہونے لگتا ہے اور یہ کینسر کی وجہ بن سکتا ہے۔

چہرے پر لگانے والی مصنوعات جیسے سن اسکرین، کریم یا لوشن اور دوائیاں وغیرہ ڈاکٹر ٹھنڈے ماحول میں رکھنے کی تجویز دیتے ہیں لیکن لوگ انھیں بھی گاڑی میں رکھ دیتے ہیں جس کی وجہ سے جان بچانے والی دواؤں کا فارمولا بھی تبدیل ہوجاتا ہے۔

گاڑی کے اندر بچوں اور پالتو جانوروں کو چھوڑنا انتہائی خطرناک ہے۔ گرمی کے موسم میں گاڑی کے اندر کا درجہ حرارت 60 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے جس کی وجہ سے دل کا دورہ یا گھٹن سے موت ہونے کے ہر سال کئی کیسز رپورٹ ہوتے ہیں۔

گیس سلنڈر، لائٹرز، پرفیومز ، ائیر فریشنر اور جراثیم کش مواد اور اسپرے وغیرہ ایسی چیزیں ہیں جو کبھی بھی پھٹ سکتی ہیں اور ان سے گاڑی میں آگ بھی بھڑک سکتی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں