Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اگست کا مہینہ کن 5 ستاروں کیلئے خوش قسمت ثابت ہوگا؟ ماہر نجوم کی پیشگوئی

اجرامِ فلکیات کے ماہرین نے ان 5 ستاروں کے بارے میں پیشگوئی کر دی ہے جن کے لیے اگست کا مہینہ خوش قسمت ثابت ہو گا۔

پیشگوئیوں سے آنے والے ممکنہ حالات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے، تو آئیں دیکھتے ہیں کہ وہ پانچ ستارے کون سے ہیں جو ماہرین کے مطابق اگست میں خوش قسمت ثابت  ہوں گے۔

برج دلو

اگست میں برج دلو خوش قسمت ثابت ہوگا، اس سے تعلق رکھنے والے مرد حضرات اور خواتین دونوں اپنے دماغ کا درست طریقے سے استعمال کرتے ہوئے اس ماہ مطلوبہ چیزیں حاصل کرسکتے ہیں۔

اجرامِ فلکیات کے ماہرین کے مطابق یہ مہینہ ان کے لیے سال کا بہترین ماہ بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

برج قوس

برج قوس کے افراد کے لیے ماہِ اگست گزشتہ مہینوں سے بہتر اور زیادہ اچھا گزرنے کے واضح اثرات دکھائی دے رہے ہیں، قوس خواتین کو اس ماہ ان کے کیرئیر سے متعلق اچھی خبریں مل سکتی ہیں۔

برج میزان

برج میزان کے افراد کے لیے اگست کا مہینہ خوش قسمت ثابت ہو گا، بہت سی مثبت چیزیں اس مہینے ان کا انتظار کررہی ہیں، یہ افراد اگر کوئی مشکل کام کرنے کا کئی عرصے سے سوچ رہے ہیں، تو وہ کرسکتے ہیں، یہ ماہ ان کے لیے چیلنجز قبول کرنے اور ان کا سامنا کرنے کے لیے سازگار ثابت ہوسکتا ہے۔

برج سنبلہ

برج سنبلہ کے وہ افراد جو بزنس میں خوشی کی خبر کی توقع کررہے ہیں، ان کی توقعات پوری ہونے کے قوی امکانات ہیں۔ اس کے علاوہ ان لوگوں کی اس ماہ ذہنی اور جسمانی صحت میں بہتری کے بھی نمایاں آثار نظر آرہے ہیں

برج اسد

اگست برج اسد کا ہی ماہ ہے، ماہرین کے مطابق ان لوگوں کے لیے یہ مہینہ کافی اچھا اور خوشگوار ثابت ہوسکتا ہے ، خاص کر اسد سے تعلق رکھنے والی خواتین کو ان کے کیرئیر اور ذاتی زندگی میں کافی کامیابیاں مل سکتی ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں