Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اے سی کے پانی سے خراب دیوار کو صاف کرنے کا آسان طریقہ؛ جانیے

گرمی کے موسم میں اے سی چلانا تو عام ہے لیکن اے سی اس وقت شدید الجھن میں ڈال دیتا ہے جب دیوار پر اس سے گرنے والا پانی دھبوں کی صورت اختیار کر لیتا ہے۔

  اے سی سے لیک ہونے والا پانی نہ صرف کمرے کی خوبصورتی خراب کرتا ہے بلکہ دیوار کو نقصان بھی پہنچاتا ہے۔

آج ہم آپ کو اس خراب دیوار کو صاف کرنے کا طریقہ بتائیں گے۔

 ہاتھوں میں ربر کے دستانے پہن لیں اور ایک بالٹی میں آدھا حصہ پانی اور ایک کپ بلیچ ڈال کر ملائیں۔ بلیچ ملے پانی کو کسی پرانے اور صاف تولیہ سے دیوار پر کئی بار پھیریں تاکہ نشان صاف ہوجائیں۔ یہ دھیان رکھیں کہ پانی میں ایک کپ سے زیادہ بلیچ نہ ڈالا جائے۔

اس کے علاوہ ایک طریقہ اور بھی ہے کہ بلیچ والے پانی کو اسفنج کی مدد سے دھبے والی دیوار پر لگایا جائے اور 20 منٹ کے لئے چھوڑ دیا جائے اس کے بعد کسی نم کپڑے سے دیوار پونچھ دیں تو دیوار سے لیکج کے نشانات غائب ہوجائیں گے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں