Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شادی کے اگلے روز ہی دلہن نے طلاق مانگ لی؛ مگر کیوں؟

مغربی معاشرے میں شادی کی تقریب کے دوران کیک کاٹنے کی روایت ہے مگر اس دوران کیا جانے والا مذاق ایک دولہا کو بھاری پڑ گیا۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق شادی کی تقریب کے دوران کیک کاٹنے کے بعد کیے جانے والے مذاق کی وجہ سے دلہن ایسا ناراض ہوئی کہ شادی کے اگلے دن ہی طلاق مانگ لی۔

  لڑکی کا کہنا ہے کہ اس نے شادی کے موقع پر شرط رکھی تھی کہ دولہا اس کا منہ کیک سے خراب نہیں کرے گا، مگر وہی ہوا جس کا ڈر تھا۔

کیک کاٹنے کے بعد دولہا نے دلہن کو گردن سے پکڑا اور اس کے منہ پر کیک مل دیا۔ دولہے کی اس حرکت سے دلہن کا میک اپ اور کپڑے بھی خراب ہوئے۔

لڑکی نے کہا کہ میں کبھی شادی کرنا ہی نہیں چاہتی تھی لیکن میرے اس بوائے فرینڈ نے مجھے درجنوں بارشادی کی پیشکش کی جس پرمیں نے حامی بھر لی۔

دلہن کا کہنا ہے کہ لڑکے کو اچھی طرح علم تھا کہ اس طرح کے مذاق مجھے بالکل پسند نہیں، اور پھر میں نے اسے سختی سے منع بھی کیا تھا۔ اس کے باوجود وہ باز نہ آیا، چنانچہ شادی کے اگلے دن ہی میں نے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں