دیمک ایک کیڑا ہے جس کی خوراک لکڑی ہے اور یہ جس لکڑی کو لگ جائے تو اسے ختم کرکے ہی چھوڑتا ہے۔
دیمک کا کوئی موسم نہیں ہوتا اور یہ سال کے کسی بھی حصے میں حملہ آور ہوسکتی ہے۔ دیمک کے آثار گھر میں نظر آئیں تو فوری طور پر دواؤں اور فیومیگیشن کا استعمال کرنا چاہیے۔
لیکن اگر آپ ان دواؤں سے الرجک ہیں تو پریشان ہونے والی بات نہیں کیوں کہ اس کے چند گھریلو ٹوٹکے بھی ہیں جن کے استعمال سے آپ دیمک سے نجات پاسکتے ہیں۔
نمک
دیمک کو ختم کرنے میں نمک بہت کار آمد ہے۔ نمک کو برابر کی مقدار میں نیم گرم پانی کے ساتھ ایک باؤل میں مکس کرلیں۔ یہاں تک کہ نمک پانی میں حل ہوجائے۔
یہ سلوشن سرنج میں بھر کر دیمک لگے فرنیچر میں ڈالیں اور کچھ دن تک روزانہ ایسا کریں۔
نیم کا تیل
نیم کے تیل کا اثر دیر سے ظاہر ہوتا ہے لیکن یہ دیمک کو بڑھنے نہیں دیتا۔ اس کے لیے روئی پر نیم کا تیل لگا کر متاثرہ فرنیچر یا دروازے کھڑکیوں پر لگائیں ۔ دیمک اس تیل کو چاٹ کر ختم ہوجاتی ہے۔
دیمک لگی چیزکو دھوپ میں رکھیں
سورج کی روشنی دیمک کو بہت زیادہ متاثر کرتی ہے اگر کسی فرنیچر میں دیمک لگ گئی ہے تواسے دھوپ میں رکھ دیں۔ الٹرا وائلیٹ ریز دیمک کو فرنیچرسے نکلنے پر مجبور کردیں گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















