سوشل میڈیا پر وائرل ڈوگی میم میں دکھائی دینے والا ’چیم بالٹز‘ نامی جاپانی کتا چل بسا۔
تفصیلات کے مطابق وائرل ڈوگی میم میں دکھائی دینے والا ’چیم بالٹز‘ نامی جاپانی کتا گزشتہ چھ ماہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھا، تاہم 12 برس کی عمر میں وہ کینسر سے لڑتے ہوئے اپنی زندگی کی بازی ہار گیا۔
اس کتے کے مالک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ اپ ڈیٹ کی ہے جس کے مطابق کینسر میں مبتلا یہ کتا جمعے کے روز وفات پا گیا۔

اس کے مالک کا کہنا ہے کہ کتے کو کیموتھراپی کے لئے اسپتال لے کرجانا تھا تاہم اس سے قبل ہی وہ وفات پاگیا۔
واضح رہے کہ اس وائرل ڈوگی میم کی شہرت میں مزید اضافہ اُس وقت ہوا جب 2021 میں ’ڈوگی کوائن‘ نامی کرپٹو کرنسی کا اجرا کیا گیا۔ جو رواں سال این ایف ٹی پر 4 ملین ڈالرز تک فروخت ہوا۔ اس کے میمز کو اب تک این ایف ٹی پر سب سے مہنگے میم کا اعزاز حاصل ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















