سعودی خاتون کی گھوڑے پر سوار ہوکر خریداری کرتے ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں خاتون گُھڑ سوار کو گھوڑے پر بیٹھے بیٹھے ہی اسٹور میں اپنی من پسند اشیاء کی خریداری کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
وائرل ویڈیو میں دکھائی دینے والی خاتون مشہور سعودی گھڑ سوار شاہد الشمری ہیں، جو گھوڑے پر سوار ہو کر فارمیسی پہنچ گئیں۔
View this post on Instagram
انہوں نے گھوڑے پر بیٹھے بیٹھے ہی فارمیسی کا دورہ کیا، شیلف پر رکھی مصنوعات کی جانچ کی اور اپنی پسند کی اشیاء کا انتخاب بھی کیا۔
شاہد الشمری سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور باقاعدگی سے اپنی گھڑ سواری کی صلاحیتوں کی ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں، جو ان کے فالوورز میں گُھڑ سواری کو فروغ دینے کا باعث بنتی ہیں۔




















