Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نیو دہلی، طلبہ ہاسٹل اچانک منہدم، 7 طلبا ہلاک، درجنوں کے ملبے تلے دبنے کا خدشہ

ریسکیو اہلکار متعدد افراد کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کرچکے ہیں

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے ستیہ نکیتن میں طلبہ کی رہائش کے لیے استعمال ہونے والی پانچ منزلہ عمارت اچانک منہدم ہوگئی جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عمارت دہلی یونیورسٹی کے ساؤتھ کیمپس کے قریب اتوار کی دوپہر اچانک گری جس کے بعد فائر بریگیڈ، پولیس اور ڈیزاسٹر رسپانس اہلکاروں نے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔

مقامی رپورٹس کے مطابق عمارت میں حادثے کے وقت تقریباً 30 سے 50 طلبہ موجود ہوسکتے تھے۔ امدادی ٹیمیں ملبہ ہٹا کر ممکنہ طور پر پھنسے افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ریسکیو اہلکار متعدد افراد کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کرچکے ہیں جبکہ اتوار کی رات تک سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق حادثے میں 3 سے 5 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی تھی۔ تاہم امدادی کارروائی جاری رہنے کے باعث ہلاکتوں اور ملبے تلے پھنسے افراد کی حتمی تعداد تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔

حکام نے عمارت منہدم ہونے کی حتمی وجہ بھی تاحال واضح نہیں کی۔ بتایا گیا ہے کہ عمارت طلبہ کے لیے پیئنگ گیسٹ رہائش گاہ کے طور پر استعمال کی جارہی تھی اور حادثے سے قبل اس کے تہہ خانے میں مرمتی کام جاری تھا۔

متعلقہ خبریں