Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ناکام آپریشن سندور کے دوران بھارتی میڈیا کی جھوٹی اور من گھڑت خبروں کا بھانڈا پھرپھوٹ گیا

پاک بھارت جنگ کے دوران بھارتی چینلز خود ہی جھوٹی کہانیاں بنا رہے تھے، سابق بھارتی افسر

مئی2025کی جنگ کے دوران بھارتی گودی میڈیا حقائق کے منافی جھوٹے بیانیہ اور من گھڑت فرضی کہانیوں میں مصروف رہا بھارت کے اپنے سابق فوجی افسران نے بھارتی گودی میڈیا کے جھوٹ اور گمراہ کن بیانیے کو بے نقاب کردیا۔

بھارتی فوج کے ریٹائرڈ افسرمیجر جنرل راجن کوچہر  نےکہا کہ مئی 2025 میں پاک بھارت جنگ کے دوران 90 فیصد بھارتی میڈیا چینلزحقائق کے منافی رپورٹنگ کر رہے تھے آپریشن سندور کے دوران بھارتی میڈیا کے پاس زمینی حقائق پرمبنی مصدقہ خبریں تھی ہی نہیں۔

سابق بھارتی افسر نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران بھارتی چینلز خود ہی جھوٹی کہانیاں بنا رہے تھے۔

معرکہ حق میں پاکستان کے شدید حملوں کے بعد بھارتی میڈیا بے معنی اور غیر منطقی بیانیے بنانے کی ناکام کوشش کرتا رہا۔

ماہرین کے مطابق سابق بھارتی افسرکے بیان نے ایک بار پھر مہر تصدیق ثبت کر دی کہ بھارتی میڈیا سراسر جھوٹ پرمبنی خود ساختہ کہانیاں بناتا رہا، گودی میڈیا نے بھارتی شکست چھپانے اور دنیا کو گمراہ کرنے کیلئے مضحکہ خیز دعوے کیے جن کی دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہوئی۔

متعلقہ خبریں