Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مڈٹرم انتخابات کے بعد ایران جنگ ختم ہوجائے گی، امریکی صدر کا بڑا دعویٰ

‘امریکا ایران کے ساتھ کسی معاہدے کا خواہاں نہیں’

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مڈٹرم انتخابات کے بعد ایران کے ساتھ جنگ ختم ہوجائے گی جس کے نتیجے میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی متوقع ہے۔

ڈیلاس روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ کسی معاہدے کا خواہاں نہیں تاہم دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا امکان موجود ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ آبنائے ہرمز پر امریکا کا مکمل کنٹرول ہے اور ایرانی بحریہ کے 9 جہاز تباہ کیے جاچکے ہیں جبکہ ایران کے خلاف جاری محاصرے کے نتائج بھی مثبت سامنے آرہے ہیں۔

ٹرمپ نے روس یوکرین جنگ کے حوالے سے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن جنگ کے خاتمے کے لیے معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔ پیوٹن کے ساتھ ان کی اچھی گفتگو ہوئی ہے اور روسی صدر سے ملاقات کا امکان بھی موجود ہے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ مغربی کنارے پر عائد پابندیوں کے معاملے پر اسرائیل سے بات کروں گا۔

متعلقہ خبریں