Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

افغان طالبان رجیم میں انصاف کا قتل، عدالتی نظام سفارش اور رشوت کی دَلدل میں دھنس گیا

‘طالبان ججز رقوم  کے عوض جانبدارانہ فیصلے کرتے ہیں’

 افغان جریدے نے طالبان کے نام نہاد عدالتی نظام میں انصاف کے قتل اور شفافیت کے خاتمے کا پردہ چاک کردیا۔

 افغان جریدہ ہشت صبح کے مطابق عدالتوں میں مقدمات کے اندراج، سماعتوں اور فیصلوں میں طویل تاخیرسے سائلین تھک کر مقدمات سے دستبردار ہوجاتے ہیں، طالبان کی خودساختہ عدالتوں کے طریقۂ کار، سائلین سے برتاؤ، جانبداری اور بدعنوانی پر لوگ سراپا احتجاج ہیں۔

افغان جریدے کا کہنا ہے کہ طالبان ججز رقوم  کے عوض جانبدارانہ فیصلے کرتے ہیں اور ججز کے خلاف شکایت کا کوئی مؤثر نظام بھی موجود نہیں، طالبان کے عدالتی نظام میں عدم شفافیت نے خواتین اور اقلیتوں سمیت عام شہریوں کے لیے انصاف تک رسائی مشکل بنا دی۔

قانونی ماہرین کے مطابق طالبان کے عدالتی نظام میں واضح قانونی ڈھانچے اور شفافیت کا فقدان انصاف کی فراہمی میں بڑی رکاوٹ بن چکا ہے، واضح قوانین، آزاد نگرانی اور مؤثر احتساب کے بغیر طالبان کے عدالتی نظام میں شفاف اور حقیقی انصاف ممکن نہیں۔

متعلقہ خبریں