Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں 6.2 شدت کا زلزلہ

زلزلے کے بعد کسی جانی نقصان یا بڑے پیمانے پر مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی

انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں 6.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بج کر 23 منٹ پر آیا جس کی گہرائی تقریباً 358.6 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے بعد فوری طور پر کسی جانی نقصان یا بڑے پیمانے پر مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی جبکہ متعلقہ ادارے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے ممکنہ اثرات اور نقصانات سے متعلق مزید معلومات جمع کی جا رہی ہیں جس کے بعد صورتحال مزید واضح ہوجائے گی۔

متعلقہ خبریں