Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکا وینزویلا کی طرح ایران کا تیل بھی قبضے میں لے سکتا ہے، ٹرمپ کا عندیہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ امریکا ایران میں بھی وینزویلا جیسی پالیسی اختیار کرتے ہوئے موجود رہ سکتا ہے اور تیل اپنے قبضے میں لے سکتا ہے۔

آئرلینڈ کے دورے کے دوران گالف میچ دیکھتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مجھے توقع ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ رواں برس ختم ہو جائے گی، یہ جنگ ممکنہ طور پر نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات کے فوراً بعد اختتام پذیر ہوسکتی ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ صرف اسی صورت میں معاہدہ کرے گا جب وہ اس کے لیے درست اور قابلِ قبول ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ ایسا کوئی معاہدہ نہیں کریں گے جو امریکا کے مفاد میں نہ ہو۔ ایران کی جانب سے امن مذاکرات کے لیے مسلسل رابطے کیے جا رہے ہیں تاہم تہران ماضی میں ایسے دعوؤں کی تردید کرتا رہا ہے۔

امریکی صدر نے ایران کے حوالے سے ایک تجویز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان معاملات جاری رکھے جاسکتے ہیں تاہم انہوں نے اس صورتحال کا موازنہ وینزویلا کے ساتھ اگست میں ہونے والے تیل کی پیداوار سے متعلق معاہدے سے کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا بالآخر ایران سے نکل جائے گا تاہم اگر ایران میں موجود رہنے اور وینزویلا کی طرز پر وہاں کے تیل پر کنٹرول برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تو صورتحال مختلف ہوسکتی ہے۔ وینزویلا سے حاصل ہونے والی آمدنی نے جنگ پر آنے والے اخراجات سے کئی گنا زیادہ رقم فراہم کی ہے۔

متعلقہ خبریں