Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایران جنگ اہم مرحلے میں داخل، ٹرمپ نے پھر بڑے پیمانے پر حملے کی دھمکی دے دی

‘امریکا جنگ کے خاتمے کے لیے بڑے پیمانے پر حملے دوبارہ شروع کرنے پر غور کر رہا ہے’

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر حملے دوبارہ شروع کرنے کی دھمکی دے دی۔

ایگزیوس کو دیے گئے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ جنگ اہم مرحلے میں داخل ہو چکی ہے اور امریکا جنگ کے خاتمے کے لیے بڑے پیمانے پر حملے دوبارہ شروع کرنے پر غور کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ براہِ راست رابطے میں ہے اور ایرانی حکام اب بھی امریکا کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ایران جنگ کے اگلے مرحلے کے حوالے سے اپنے خلیجی اتحادیوں کی رائے بھی جاننا چاہتا ہے۔ اس سلسلے میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، کویت اور عمان کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کی جائیں گی۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران کی بحری ناکہ بندی کے باعث اس کے لیے تیل برآمد کرنا تقریباً ناممکن ہوگیا ہے۔ ایران نے تیل برآمد کرنے کی کوشش کی جس پر امریکی فوج نے متعلقہ جہازوں کو نشانہ بنایا۔

متعلقہ خبریں