ایران نے کوہاٹ میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرین کے لواحقین، حکومت اور پاکستانی عوام سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ کوہاٹ میں پولیس مرکز کے قریب مسجد پر نماز جمعہ کے دوران دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہیں، شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے خلاف دہشت گردی اور پرتشدد کارروائیوں کا کوئی جواز نہیں۔
ایران نے دہشت گردی اور پرتشدد انتہاپسندی کی تمام شکلوں کی اصولی طور پر سخت مذمت کا اعادہ کیا اور خطے کے ممالک کے درمیان دہشت گردی کے خلاف مؤثر اور مستقل تعاون و رابطہ کاری مضبوط بنانے پر زور دیا۔
اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ علاقائی ممالک کے باہمی تعاون اور رابطہ کاری سے دہشت گردی کا مؤثر مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔



















