پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار علی رحمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں مجھے اپنی کئی ساتھی اداکاراؤں پر کرش رہا ہے لیکن میں نے کبھی اس کا اظہار نہیں کیا۔
ایک نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے علی رحمان خان نے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔
دورانِ شو اداکار سے سوال کیا گیا کہ کیا کبھی ایسا ہوا کہ انہیں کسی ساتھی اداکارہ پر کرش ہو لیکن انہوں نے یہ بات اُس شخصیت کو نہ بتائی ہو، جواب میں انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ایسا کئی بار ہوا لیکن وہ آج بھی یہ نہیں بتائیں گے کہ انہیں کن کن اداکاراؤں پر کرش تھا۔
View this post on Instagram
علی رحمان خان نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں ساتھی اداکاروں کے ساتھ طویل وقت گزارنے کی وجہ سے اس طرح کے جذبات پیدا ہونا فطری بات ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نہ تو انہوں نے کبھی کسی ساتھی اداکارہ کو اپنے جذبات کے بارے میں بتایا اور نہ ہی آج تک کسی نے اُن سے کہا کہ اسے اُن پر کرش ہے۔




















