Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک فوج کا فتح 4 گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

فتح 4 کروز میزائل  تربیتی فائر کا مقصد جوانوں کی آپریشنل استعداد میں اضافہ کرنا ہے

پاک فوج  نے مقامی طور پر تیار کردہ فتح 4 گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تربیتی تجربہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فتح 4 پاکستان کا تیار کردہ زمین سے فائر کیا جانے والا کروز میزائل ہے جس کا تجربہ پاکستان آرمی راکٹ فورس کمانڈ کے زیر اہتمام کیا گیا۔

آئی ایس پی آر  نے بتایا کہ فتح 4 جدید ترین ایوونکس اور نیویگیشنل سسٹم سے لیس  ہے اور انتہائی درستگی کے ساتھ طویل فاصلے تک اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ فتح 4 کروز میزائل  تربیتی فائر کا مقصد جوانوں کی آپریشنل استعداد میں اضافہ کرنا اور ویپن سسٹم کی نشانہ بنانے کی صلاحیت و بقاء کی صلاحیت کے لیے  مختلف ذیلی نظاموں کے تکنیکی پیرامیٹرز کی توثیق تھا۔

تربیتی فائر کا مشاہدہ پاکستان آرمی راکٹ فورس کمانڈ کے سینئر افسروں ، سائنسدانوں اور انجینئرز نے بھی کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صدرِ مملکت، وزیرِ اعظم، چیف آف ڈیفنس فورسز، پاک فضائیہ اور بحریہ کے سربراہان نے  فتح 4 کے کامیاب تجربے پر مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ خبریں