انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اکتوبر کے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کردیا، پاکستان کے نوجوان آل راؤنڈر عرفات منہاس کو مردوں کی کیٹیگری میں شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔
عرفات منہاس کے ساتھ جنوبی افریقہ کے مارکو جانسن اور ویسٹ انڈیز کے شائی ہوپ بھی ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئے ہیں۔
قومی آل راؤنڈر نے اکتوبر میں کھیلی گئی ٹرائی سیریز کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 149 رنز بنائے اور 9 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت انہیں ٹرائی سیریز کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا تھا۔
دوسری جانب خواتین کی کیٹیگری میں بھارت، بنگلہ دیش اور آسٹریلیا کی کھلاڑیوں کو نامزد کیا گیا ہے۔
پاکستانی کرکٹ شائقین آئی سی سی کی ویب سائٹ پر ووٹنگ میں حصہ لے کر عرفات منہاس کو پلیئر آف دی منتھ منتخب کرانے کے لیے اپنا ووٹ دے سکتے ہیں۔



















