ٹک ٹاک کی جانب سے پاکستانی صارفین کیلئے پہلے ٹک ٹاک تخلیق کار ایوارڈ کا انعقاد کر دیا گیا۔
حال ہی میں ٹک ٹاک کی جانب سے پاکستانی صارفین کے لیے لاہور میں ائیر آن ٹک ٹاک کے نام سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹک ٹاک میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پاکستانی تخلیق کاروں کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔
ایونٹ کے دوران ٹک ٹاک کی جانب سے انٹرٹینمنٹ، لائف اسٹائل اور اسپورٹس سمیت 11 کیٹگریز میں صارفین کو ایوارڈز دیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: 2022میں کونسی مشہور شوبز شخصیات اس دنیا سے رخصت ہوئیں؟ جانیے
کمپنی کے مطابق ٹک ٹاک استعمال کرنے والوں کے لیے دعوت ہے کہ وہ بھی 2022 کے دوران جو کچھ کیا اسے سوشل میڈیا ایپ میں دکھائیں۔
اس کے علاوہ ٹک ٹاک کے ریجنل جنرل منیجربرائے مشرق وسطی، ترکیہ، افریقا، پاکستان اور جنوبی ایشیا طارق عبد اللہ نے کہا کہ ‘جدید آئیڈیاز شیئر کرنے سے لے کر، اپنے جنون کو کامیاب کیرئیر میں تبدیل کرنے تک، ہماری کمیونٹی کے ارکان نے زبردست تخلیقی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے’۔
واضح رہے کہ ٹک ٹاک دنیا کے مقبول ترین سوشل میڈیا نیٹ ورکس میں سے ایک ہے اور پاکستانی صارفین اس میں بہت تیزی سے اپنی جگہ بنارہے ہیں۔
2022 میں ٹک ٹاک پر کس کا راج رہا؟
آج ہم آپکو بتائیں گے کہ رواں سال ٹک ٹاک پر کس کا راج رہا۔
ٹک ٹاک نے سال 2022 میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ٹرینڈنگ میں رہنے والی ویڈیوز اور ٹک ٹاکرز کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔
ٹک ٹاک کی سال 2022 کی سالانہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے ٹک ٹاک کی چیف آپریٹنگ آفیسر وینیسا پاپاس نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ سال 2022 کے دوران تخلیق کاروں نے نئے رجحانات اور آئیڈیاز کا اشتراک کیا ایک دوسرے سے سیکھا اور اپنے شوق کو کیریئر اور معاش میں بدل دیا۔
سال 2022 میں ٹک ٹاک پر مقبول گانے
حبیبی، عاصم اظہر
جھوم، آر اینڈ بی مکس اور علی ظفر
پسوری، شائے گل اور علی سیٹھی
آگے دیکھ، عاطف اسلم اور آئمہ بیگ
ایک لمحہ، اذان سمیع خان
کن ٹاکرز کی ٹاک ٹاکرز کی ویڈیوز زیادہ دیکھی گئیں
حور ماہاویرا (hoormahaveera)
جنت مرزا (jannatmirza)
مشل خان (mashalllkhan)
واصف غفور (wasifghafoor65)
کین ڈول دبئی (ken_doll_dubai)
سال 2022 کے بریک تھرو اسٹارز
زرنش خان
لائبہ خرم
دانیہ کنول
کھانوں سے متعلق پاکستانی ویڈیوز
فوڈ ہیک
کیلے کی بریڈ
افطار کے اوقات
برگرز اور فرائز




















