Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی منڈی کے تناسب سے کم نہ کرنے کا اقدام چیلنج

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی منڈی کے تناسب سے کم نہ کرنے کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق درخواست جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے چیئرمین اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سےدائر کی گٸی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے پناہ کمی ہوئی ہے۔ عالمی منڈی کےتناسب سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہیں لائی گئی۔

درخواست میں کہا گیا کہ پٹرول کی ملک میں قیمتیں کم نہ کرنے سے مہنگائی میں بےتحاشا اضافہ ہوا ہے جس سے عام آدمی کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے۔

درخواست میں جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے چیئرمین اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم نہ کرنا استحصال اور آئین کےبنیادی حقوق کےمنافی ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت عالمی منڈی کے تناسب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے احکامات صادر کرے۔

یہ خبر بھی پڑھیں

معذور افراد کیلئے سہولیات کی فراہمی کے معاملے پر سیکریٹری قانون کی دوبارہ طلبی

متعلقہ خبریں