دنیا کی مہنگی ترین بائیک پر دودھ بیچنے والے شخص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں ایک گوالا دودھ بیچنے کیلئے سائیکل کی بجائے مہنگی ترین بائیک ہارلے ڈیوڈسن پر بیچتا ہوا نظر آرہا ہے۔
View this post on Instagram
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص ہارلے ڈیوڈسن پر سوار اپنے گھر سے نکلتے ہوئے نظر آ رہا ہے، جس کی بائیک پر دودھ کے دو بڑے کنٹینرز دونوں طرف لٹک رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ بائیک کی سواری کرتا اسٹائلش کتا توجہ کا مرکز بن گیا
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس شخص نے بائیک کی نمبر پلیٹ پر بھی “گجر” لکھوا رکھا ہے۔
ویڈیو کو ابتک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔




















