Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فضائی سفر کے دوران کان میں تکلیف اور سیٹیاں کیوں بجتی ہیں؟ دلچسپ وجہ جانیے

اگر آپ نے کبھی ہوائی جہاز میں سفر کیا ہو تو ایک چیز محسوس کی ہو گی کہ جب جہازٹیک آف یا لینڈ کرتا ہے تو کانوں میں تکلیف محسوس ہوتی ہے یا پھر سیٹیاں سی بجتی ہیں۔

لیکن کیا آپ کو اس کی وجہ معلوم ہے کہ ایسا کیوں ہوتا ہے؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے۔

دراصل فضائی سفر کے دوران ایسا محسوس ہونا عام سی بات ہے جس کی اصل وجہ یہ ہے کہ طیارے میں ہوا کے دباﺅ میں توازن نہیں ہوتا جس کی وجہ سے انسان ایسا محسوس کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ ناسا کے خلائی جہاز کی زمین پر واپسی؛ ویڈیو وائرل

کیونکہ جب ہم زمین پر ہوتے ہیں، تو ہمارے کان اطراف کی آوازیں سنتے ہیں جن کا دباؤ برابر ہوتا ہے اور ہوا ہمارے کان، حلق کی شریانوں سے آسانی سے گزر جاتی ہے۔

لیکن فضائی سفر کے دوران ایسا نہیں ہوتا بلکہ ہمارے کانوں میں ہوا کا دباؤ ٹیک آف اور لینڈنگ کے وقت غیرمتوازن ہوجانے کے باعث ہمارے کان کے پردے محسوس کر لیتے اور ماحول سے مطابقت نہیں رکھ پاتے جس وجہ سے ہمارے کانوں میں سیٹیاں سی بجنا شروع ہوجاتی ہیں۔

واضح رہے کہ اس طرح محسوس ہونا کسی خطرناک بیماری کی علامت نہیں ہے اور نہ ہی کسی ڈاکٹر سے رجوع کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں